پیپلز پارٹی کی حکومت نے لاکھوں گھرانوں کو انکم سپورٹ فراہم کی ،وفاقی وزیر

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مارچ2023ء) وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہےکہ ہم چاہتے ہیں کہ شہیدبے نظیر بھٹوکے خواب کےمطابق پروگرام منزل پر آگے بڑھے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے لاکھوں گھرانوں کو انکم سپورٹ فراہم کرکے معاشی مدد کی ۔ اسوقت کے سیاسی مخالفین نے اس پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا حالانکہ اقوام متحدہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں کے فیصلوں کی تباہی کے نتیجے میں پاکستان مستحکم نہیں ہو پارہا۔ مہنگائی سے پسے خاندانوں سے پوچھیں یہ پروگرام کیا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ ہماری حکومت نے پروگرام کی سہ ماہی قسط میں 25 فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے۔عمران نیازی کی بدترین پالیسیوں سے عوام دیوار سے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہیں پیدا ہوئے،یہیں جیئیں گے اور یہیں مریں گے۔

 

میرا بچہ انگلستان کی ہوائیں کھائے اور وسیب کا بچہ گرمی میں جلے ،ایسا نہیں ہوسکتا: سلیکٹڈ مسلط کرنے کے کئی تجربے ہوچکے ہیں، ایک شخص کرسی کے لیے بے چین ہے۔ عمران خان تم تو کہتے تھے خودکشی کرلوں گا، تم نے تو بدترین شرائط پر آئی ایم پروگرام سائن کرلیا،چھ چھ نشستوں پر الیکشن لڑنے والا نیازی لیکن اسمبلی نہیں جاتا۔ عمران خان کے پچھلے کیے گئے برے فیصلوں سے مہنگائی ہوئی،جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ 

شازیہ مرنی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے دنوں بھیعوام کے لئے رہلیف پروگرام دئیے،سیلاب متاثرین کے لیے 70 ارب روپے کی رقم دی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہہ ماہی قسط 25 فیصد زیادہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے جن حالات میں ملک کو سنبھالا، ہم ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔