مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں عیدالاضحی کے موقع پر پیشگی اجازت نامے کے بغیر کسی بھی مدرسہ یا خیراتی ادارے و تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے یا عطیہ حاصل کرنے پر پابندی عائد ہے ، پیشگی اجازت کیلئے ادارہ یا مدرسہ کے نام کے ساتھ ، مہتمم کا نام و قومی شناختی کارڈ ، مدرسہ میں طلبہ کی تعداد اور رجسٹریشن کی فوٹی کاپی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے آفس میں درخواست دی جاسکتی ہے اور اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔