پٹرولنگ پولیس کی ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی نیوز – 6 مئی2021ء) پٹرولنگ پولیس نے گزشتہ ماہ 87 مقدمات درج کرائے۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس مظفرگرھ نمرین منیر نے میڈیا کو پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ کی ماہ اپریل کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پٹرلنگ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف 87 مقدمات کا اندراج کرایا،جرائم پیشہ عناصر سے 02 عدد رائفلز،03 عدد بندقیں 12 بور،01 عدد کاربین 12 بور،12 عدد پسٹل 30 بور،35 زندہ گولیاں اور 30 عدد زندہ کارتوس برآمد کئے۔
اس کے علاوہ 242 لٹر شراب،3060 گرام چرس،زخیرہ کی گئی 633 بوریاں گندم اور 7000 روپے نقد بھی برآمد کئے،جبکہ 250 مسافروں کو امداد فراہم کی،02 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین کے سپرد کیا،وزیر اعظم کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت مختلف مقامات پر مختلف قسم کے پھولدار،پھلدار اور سایہ دار پودے بھی لگائے،علاوہ ازیں جوائنٹ ٹریفک مینیجمنٹ کے تحت پنجاب ہائی وے پٹرلنگ پولیس نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے 629 چالان کرکے 291300 روپے جرمانے کی رقم وصول کی،05 عدد ڈرائیونگ لائسنس اور 02 عدد روٹ معطل کئے مزید براں رات کے وقت حادثات کا باعث بننے والی سست رفتار گاڑیوں پر 217 ریفلیکٹر ٹیپ چسپاں کی گئیں،برلب سڑک قائم کی گئی عارضی اور مستقل 118 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس شاہراہوں کو محفوظ بنانے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔