پولیس نے کارروائی کر کے خاتون شراب فروش سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مارچ2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت اور ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی راؤ شہروز کی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،خاتون شراب فروش شراب کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور راو شہروز نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ شراب فروش خاتون عزرا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 82 بوتلیں قیمتی ولائتی شراب کی برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ ملزمہ شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کیا کرتی تھی۔