مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2017ء) دورجدید کے تقاضوں کومدِ نظر رکھتے ہوئے پوسٹل لائف انشورنس کے کسٹمرز اورسیلز ایگزیکٹو کو آن لائن سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔یہ بات اعجاز منہاس جنرل منیجر پوسٹل لائف انشورنس (نادرن پاکستان )لاہور نے سالانہ انسپکشن 2017ء پوسٹل لائف انشورنس مظفرگڑھ کے موقع پرسٹاف سے دوران گفتگو کی۔پرسنل اسسٹنٹ شفقت علی نے دفتری اموربارے جنرل منیجر پی ایل آئی کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر جنرل منیجر اعجاز منہاس نے سٹاف کے دفتری امور چیک کیئے اورسالانہ بزنس کی کارکردگی کوسراہا۔ بعدازاں سٹاف میٹنگ میں ان کے مسائل سنے اوران کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیئے۔سٹاف میٹنگ میں پرسنل اسسٹنٹ شفقت علی ‘سید تجمل حسین نقوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر(فیلڈ)‘رانا حامد علی خان اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (ہیڈکوارٹر)‘ رانامحمدعلیم اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (فیلڈ)‘صاحبزادہ محمدطارق مدنی‘ محمدقاسم‘ محمدشکیل احمد سینئر کلرکس‘ سیلز ایگزیکٹو سید محمدسبطین عباس ‘ محمدنوازخان ‘محمدصفدر ا ورمحمدامجدحفیظ شامل تھے۔