مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جنوری2020ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان کے صاحبزادے نوابزادہ بلال احمد خان نے خان گڑھ شہر میں سستے آٹا کے پوائنٹ کا افتتاح کیا، جبکہ تقریب میں پریس کلب خان گڑھ کے سینئر نائب صدر سردار محمد معظم ڈوگر، کوارڈینیٹر ایم پی اے نوابزادہ وقاص ہمایوں خانم، حاجی نواب حسین، محمد خالد نائچ،نوابزادہ خبیب خان، رانا سجاد، شیخ بابر بھی موجود تھے۔اس موقع پر موجود عوام سے بات چیت کرتے ہوئے نوابزادہ بلال احمد خان نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں عوام کو باآسانی آٹا میسر ہے۔