مظفرگڑھ 20 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 دسمبر2018ء) فوڈ ٹیسٹنگ رپورٹ آنے سے قبل دکانوں ،ہوٹلوں کو سیل کرنا اور بھاری جرمانے عائدکرنا،دکانداروں اور چھوٹے کاروباری افراد کو بلیک میل کرنا ،دھمکیاں دینا،کاروائیوں کے دوران دکانداروں سے ہتک آمیزسلوک کرنااور دکانوں سے چیزیں اٹھاکرادھر اٴْدھر پھینکناپنجاب فوڈ اتھارٹی کامعمول بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فود اتھارٹی کے مظفرگڑھ آفس میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سہولت ہی موجود نہیں اور مختلف فوڈ پوائنٹس سے لیے جانے والے نمونہ جات لاہور بھجوائے جاتے ہیں مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دوران فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں نمونے بھیجنے سے قبل موقع پر ہی متعلقہ فوڈ پوائنٹس کو غیرقانونی طور پر سیل کرنا معمول بنالیا گیا، بلکہ مالکان کو بھاری جرمانے بھی دھڑلے سے کیے جارہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفسران اور اہلکاروں نے کارروائیوں کے دوران ہتک آمیز سلوک روارکھنے کا معمول بنا لیا، کارروائیوں کے دوران سامان کواٴْٹھاکرادھر اٴْدھرپھینکنا بھی کارروائی کا لازمی جزوسمجھاجارہا ہے جس کے باعث چھوٹے کاروباری افراداور دکانداروں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے،کارروائیوں کے دوران نہ صرف دکانداروں اور عملے کو گالیاں بکیں جاتی ہیں بلکہ ان سے انتہائی نارواسلوک بھی روا رکھا جاتا ہے اور کسی بھی شریف دکاندار کی عزت فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی جارحانہ کارروائیوں کے دوران محفوظ رہنا ناممکن بن گیا ہے۔دوسری جانب رشوت کے حصول کے لیے کاروباری مراکز اور دکانوں پر چھاپوں کی شکایات بھی زبان زدعام ہیں مگر آج تک پنجاب فوڈاتھارٹی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کسی ملوث اہلکار کیخلاف کارروائی کی نوبت نہیں آسکی۔