پنجاب حکومت نے موبائل ہیلتھ یونٹس کو شہروں میں ٹیچنگ اسپتالوں کے سپرد کر دیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 جنوری2019ء) پنجاب حکومت نے ضلع مظفرگڑھ اورجنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی پر مامور موبائل ہیلتھ یونٹس واپس منگوا لیے،پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے گھر کی دہلیز پر ملنے والی طبی سہولیتیں چھین لیں۔موبائل ہیلتھ یونٹس واپس منگوا کر بڑے شہروں کے ٹیچنگ اسپتالوں کو سونپ دئیے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے دور درزا علاقوں میں عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹس کا منصوبہ شروع کیا گیا جو کامیابی سے جاری تھا،تاہم موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی پر مامور موبائل ہیلتھ ہیونٹس واپس منگوا لیے ہیں۔محکمہ پرائمزی ہیلتھ نے موبائل ہیلتھ یونٹس کو واپس منگوا کر بڑے شہروں میں ٹیچنگ اسپتالوں کے سپرد کر دیا۔