Categories: NewsUrdu News

پریس کلب خان گڑھ کے زیر اہتمام یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب کاانعقاد،ریلی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 فروری2020ء) پریس کلب خان گڑھ کے زیر اہتمام یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرشید شیخ، ضلعی صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی، پرنسپل ملک محمد رفیق،حاجی قربان حسین پرنسپل شاکر ہائر سکینڈری سکول،ایس ایچ او خان گڑھ انسپکٹر چودھری جاوید اختر،سکندر عباس ایڈووکیٹ آرگنائزر قاتل روڈ ڈبل کرو تحریک،ضلعی صدر علماء کونسل قاری عمران معاویہ,، رانا واجد علی ایڈووکیٹ،سینئر صحافی ناصر عباس،شیخ رضوان فضل صدر انجمن تاجران، ڈاکٹر عقیل احمد صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن،رانا اشفاق احمد سمیت مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر موثر خارجہ پالیسی اپنائی جائے اور اقوام عالم کی حمایت حاصل کرنے کے لئے وفود بھجوائے جائیں۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔بعد ازاں پریس کلب سے شاہ جمال چوک تک ریلی نکالی گئی اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago