پاکپتن،دومسافربسیں آپس میں ٹکراگئیں،2افرادجاں بحق، 21سے زائد زخمی

مظفر گڑھ۔4 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 ستمبر2017ء) علی پور میں گزشتہ رات ہیڈ پنجند کے نزدیک دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ21 سے زائد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق بسیں آپس میں ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بسوں میں سوار افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئے،پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والوں اورن 21 سے زائد زخمیوں کو علی پور ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والے بدقسمتی سے بسوں کے ڈرائیورز تھے جبکہ زخمیوں میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں، ایک بس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی جبکہ دوسری بس کراچی جا رہی تھی،ن بسوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔