مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مئی2019ء) پاکستان کے نوجوان آج بھی مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ کے ساتھ ہیں اور اپنی قیادت صوبائی صدر غلام حسین شاہدپر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مظفرگڑھ تنویر شہزاد ببلو نے صوبائی صدر پنجاب میاں غلام حسین شاہد سے ملاقات کے بعد کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کے آمریتی دور میں صعوبتیں برداشت کیں لیکن ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کی ہر کال پر لبیک کہا۔ آج بھی یوتھ ونگ کے نوجوان پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب دیکھ رہے ہیں اور اپنا تن،من ،دھن قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔