Categories: NewsUrdu News

پاکستان کو جلدپولیو فری ملک بنا دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔10 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 فروری2018ء) ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے ہم پر عزم ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی پاکستان کو پولیو فری ملک بنا دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد سیف انو ر نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں پولیو سے بچائو کی ماہانہ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے 5سال تک کی عمر کے ہر بچے کو ہر بار پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں اور دوسروں کو اس کی ترغیب دیں ، انہوں نے کہا کہ 100فی صد نتائج کے حصول کیلئے عوام میں بھی اس کا شعور اور آگاہی بیدار کی جائے ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایاکہ تین روزہ مہم کے دوران ضلع میں 5سال تک کی عمر کے 8لاکھ41ہزار83بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کیلئے محکمہ صحت اور تربیت یافتہ رضاکاروں پر مشتمل 1880 ٹیمیں بنائی گئی ہیں، جو دور دراز کے علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی، اس کے علاوہ ڈسپنسری، بس و ویگن سٹینڈ، ریلوے اسٹیشن پر بھی ٹیمیں موجود ہوں گی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago