پاکستانیوں نے بھر پور طریقے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر, مشیر زراعت پنجاب عبدالحئی خان دستی, ممبران صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر اور میاں علمدار حسین قریشی نے ’کشمیر آور‘ کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی جہاں بھی ہیں، چاہے وہ اسکول کے طلبہ ہوں، دکاندار ہوں، مزدور اور سرکاری ملازم ہوں، ہم سب اپنے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پوری قوم بھارتی سفاکیت، غیر انسانی کرفیو، تشدد، کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے اور جنت نظیر وادی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف متحد اور ایک ہی.پوری قوم کی حمایت ہمیشہ سے کشمیر کے ساتھ ہے۔ ہم دنیا کو یاد دلائیں گے کہ ہمیں انسانی تکالیف کے دوران خاموش نہیں رہنا چاہئے۔
کشمیریوں نے آزادی کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں۔مقررین نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے‘ لہٰذا اس کے باشندوں کا حق خود ارادیت تسلیم کیا جائے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کو آبادی‘ جغرافیے اور مذہبی لحاظ سے تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہی.۔بھارت کو جان لینا ہو گا کہ جبر و تشدد کے ہتھکنڈوں سے وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کسی طرح ختم نہیں کر سکتا۔

پاکستانیوں نے بھر پور طریقے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ،ڈپٹی کمشنر ..