پانچ سالہ بچے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ پولیس نے پانچ سالہ بچے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ۔ ڈی پی او نے افسران کو شوکاز جاری کردیے ۔

مظفرگڑھ کی تھانہ شاہ جمال پولیس نے منی لانڈرینگ کے مقدمے میں ملزم بشارت کے ساتھ اسکے پانچ سالہ بچے کو بھی نامزد کردیا۔

بشارت کا کہنا ہے ان کو رفیق نامی شخص سے چھ لاکھ روپے لینے تھے، جعلی چیک دینے پر انہوں نے رفیق کے خلاف مقدمہ درج کرایا، ضمانت پر رہائی کے بعد رفیق نے ان پر جھوٹا کیس کردیا۔

بشارت نے کہا رفیق سے پیسے لینے تھے اس نے ہمارے اوپر جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی، میں اور میرا پانچ سال کا بیٹا مقدمے میں نامزد ہیں۔

ڈی پی او مظفرگڑھ نے بچے پر مقدمے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او، تفتیشی افسر اور ہیڈ محرر کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ۔

پولیس افسر ریحان کے مطابق ڈی پی او نے نوٹس لے کر شوکاز نوٹس دیا ہے اور بچے کانام ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

اعلیٰ افسران کے حکم پر بچے کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا تھا کہ جھوٹا مقدمہ درج کرانے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

 
 

Source: SAMAA Urdu