ٹیگ کے بغیر پھرنے والا کتا آوارہ کتا سمجھا جائے گا اور بلدیہ کی کتا مار مہم کے نتیجے میں مارے جانے پر مالک خود ذمہ وار ھو گا، محکمہ لائیو سٹاک مظفرگڑھ

مظفرگڑھ 11 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سی ای او ھیلتھ کی صدارت میں محکمہ صحت میں ایک اجلاس منعقد ھوا، میٹنگ میں محکمہ لائیو سٹاک اور بلدیہ مظفرگڑھ کے نمائیندوں نے بھی شرکت کی، گھریلو پالتو جانوروں خاص طور پر کتوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ھے کہ وہ پالتو جانوروں خاص طور پر کتوں کی بلدیہ میں رجسٹریشن کرائیں اور بلدیہ کی جانب سے ملنے والا ٹیگ جانور کے گلے میں ڈالیں، کتوں کو پاگل پن سے بچاو کیلئے ویکسینیشن کرائیں اور زنجیر سے باندھ کر رکھیں، ٹیگ کے بغیر پھرنے والا کتا آوارہ کتا سمجھا جائے گا اور بلدیہ کی کتا مار مہم کے نتیجے میں مارے جانے پر مالک خود ذمہ وار ھو گا۔بلدیہ کے کتا مار سکواڈ کے انچارج سلیم مسیح نے اس بات کو خوش آئیند قرار دیتے ھوئے کہا ھے کہ اس میں بلدیہ ملازمین اور کتا مالکان دونوں کا تحفظ ھے کیونکہ قبل ازیں گلے میں پٹے کے بغیر پھرنے والے پالتو کتا مار مہم کے دوران مارے جانے سے مالکان بلدیہ ملازمین کے ساتھ جھگڑا کرتے تھے اور بلدیہ کے خلاف مقدمہ بازی کرتے تھے اب گلے میں بلدیہ کے ٹیگ والا پٹہ اور زنجیر سے بندھے ھونے کی صورت میں پالتو کتے مارے جانے سے اور بلدیہ ملازمین مقدمہ بازی سے محفوظ رھیں گے۔