ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم، نوجوان موقع پر جاں بحق

مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اکتوبر2018ء) تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود درھبے والا کے مقام پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جس کے نتیجہ میں 17 سالہ یونس نامی نوجوان موقع پر جا ںبحق ہو گیا، حادثہ ٹریکٹر کی غلط اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا، ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔