ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 اگست2021ء) ٹرک اور  موٹرسائیکل کے مابین  تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص  جاں بحق جبکہ  2 زخمی ہوگئے، پولیس زرائع  کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے دائرہ دین پناہ میں  گزشتہ شب 12 بجے شراب کے نشے میں دھت تین موٹر سائیکل سوار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے ، موقع پر ایک نوجوان جاں بحق  ہو گیا  جس کی شناخت محمد عرفان تھہیم کے نام سے  ہوئی ہے، دو زخمیوں میں عمر دراز اور فیاض شاہ شامل ہیں جن کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں اور دونوں زخمیوں کو  نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے، پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے  لاش اور زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال دائرہ دین پناہ منتقل کیا جہاں سے زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس نے ٹرک اور ڈرائیور کو اپنی تحویل  میں  لے لیا۔

متوفی کے والدین نے کہا ہے کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے ٹرک ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے۔