ٹرک اورٹرالر میں تصادم٬ایک شخص جاں بحق ٬پانچ زخمی

مظفر گڑھ۔24 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اکتوبر2016ء) مظفرگڑھ کے علاقہ رنگ پور میں ٹرک اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبے رنگپور میں اڈا کھچی اڈا کے قریب سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث ٹرالر اور ٹرک بے قابو ہوکر آپس میں ٹکراگئے۔واقعہ میں ٹرالر پرسوار ایک شخص مسعود سڈھل جاں بحق ہو گیا جومحکمہ تعلیم مظفرگڑھ میں ہیڈ کلرک تھا. جبکہ 5 افراد شدیدزخمی ہوگئی. شدیدزخمیوں کو دیہی مرکزصحت رنگپور منتقل کیاگیا جہاں سے تشویشناک حالت میں 3زخمیوں کو نشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیا. اڈا کھجی والا روڈ 10 سال سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جس کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔