ٹرالر اور ہائی لکس ویگن میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 مارچ2021ء) ٹرالر اور ہائی لکس ویگن کے درمیان خوفناک تصادم،ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑہھکی سب تحصیل رنگپور میں تھانہ رنگ پور کے علاقہ اڈا شفیع والا کے قریب جھنگ سے آنے والا ٹرالر احمد پور سیال کی جانب جانے والی ہائی لکس ویگن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عامر ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کا نام محمد اسلم ولد فریاد سکنہ چک نمبر 6/4R جوآنہ بنگلہ اوراخلاق ولد منظور عارف والا سکنہ وہاڑی بتایا گیا ہے۔ ریسکیو 1122رنگ پور نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اور جاں بحق شخص کی میت کو رنگ پور ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔