مظفرگڑھ۔8اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2018ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عروج فاطمہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق بچوں کو سکول لانے اور لے جانے والی تمام گاڑیوں میں ایل پی جی اور سی این جی سلنڈر کی تنصیب پر پابندی عائد ہے، اس سلسلے میں تمام سرکاری و نجی سکولوں کے پرنسپل حضرات کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائے جائے جو بچوں کو سکول لے کر آنے او رلے جانے والی تمام گاڑیوں اور سکول کے اوقات میں سکولوں کے سامنے کھڑی ہونے والی گاڑیوں کی پڑتال کرے گی، ایسی تمام گاڑیوں کی تفصیلات بھی سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے دفتر میں دی جائیں جس کا بچوں کے والدین یا سکول کی طرف سے اہتمام کیا گیا ہے ، علاوہ ازیں اگر مانیٹرنگ کمیٹی سکول کے سامنے کوئی سی این جی یا ایل پی جی سلنڈروالی یا پٹرول کے کھلے کین والی گاڑی کو دیکھیں تو اس کی فوری طور پر اطلاع سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے دفترکے نمبر0669200249پر دیں ۔