ْنسل نو کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا حکومت پنجاب کی اولین پالیسی ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ نسل نو کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا حکومت پنجاب کی اولین پالیسی ہے اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کو تعلیمی اعتبار سے آگے لیکر جاناہے تاکہ یہاں کی پسماندگی دور ہوسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار کوڑے خان پبلک سکول کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیئر مین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطائ الحق ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر سردار فیاض خان بزدار ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج خلیل الرحمن فاروقی، صدر بار ایسویسی ایشن میاں اصغر اور پرنسپل کوڑے خان پبلک سکول سید شمش الحسن نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر احتشام انور نے کہا کہ سردار کوڑے خان پبلک سکول شہر کا اہم ترین ادارہ ہے اس کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں گی اور اسے شہر کا سب سے اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سکول کے معاشی اور تعلیمی معاملات کو بہتر کیا جائے گا، ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔