مظفرگڑھ۔ 28 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت کے سی این جی اسٹیشن 14 دن کیلئے بند کرنے کے فیصلے پر ڈرائیور اور مسافر سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سی این جی 14 دن کیلئے بند کر دینے سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے گاڑی پیٹرول پر چلائیں تو مسافر پیٹرول کے مطابق پیسے نہیں دیتے دوسری طرف مسافروں کا کہنا ہے کہ سی این جی بند ہوتے ہی ڈرائیوروں نے ہائی ایس اور بسوں کے کرائے بڑھا د دئیے ہیں اور اپنی مرضی کے کرائے وصول کر ر ہے ہیں ، گاڑی مالکان اور مسافروں نے حکومت سے سی این جی اسٹیشن کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔