Categories: NewsUrdu News

ْسردار کوڑا خان ہائیر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کو ٹرسٹ کے زیر انتظام کیا جائے،وکلاء کا مطالبہ

مظفرگڑھ 19 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام چلنے والے سردار کوڑا خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول کو این جی او کے حوالے کرنے کے فیصلے پر وکلاء نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے اور روڈ بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ سردار کوڑا خان ہائیر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کو سردار کوڑا خان ٹرسٹ کے زیر انتظام کیا جائے تاکہ طلباء و طالبات کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے پاسبان لائرز فورم کا اجلاس چیئرمین محمد جنید نواب خان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں پاسبان لائرز فورم کے عصمت نیاز خان سہرانی ایڈوکیٹ،سجاد عطا خان گشکوری ایڈوکیٹ،مہر عمران غفور ایڈوکیٹ،محمد بلال خان بھٹہ ایڈوکیٹ،میاں آصف رسول بھٹی ایڈوکیٹ اور دیگردرجنوں وکلاء شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چلنے والے سردار کوڑا خان ہائر سکینڈری سکول مظفرگڑھ کا تعلیمی معیار بہتر ہونے کے باعث شہر کے ہزاروں والدین اپنے بچوں کو داخل کرواتے ہیں۔ اجلاس میں شریک وکلاء کا کہنا تھا کہ اگر سردار کوڑا خان پبلک ہائر سکینڈری سکول کو سردار کوڑا خان ٹرسٹ کے زیر انتظام نہ کیا گیا تو وہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کریں گے، جبکہ ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago