Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ،گورنمنٹ ورکرز ویلفیئر سکول میں زیر تعلیم درجنوں طالبات کو نکال دیا گیا، طالبات کا احتجاجی دھرنا

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اپریل2019ء) گورنمنٹ ورکرز ویلفیئر سکول میں پڑھنے والی درجنوں طالبات کو نکال دیا گیا،سکول سے نکالی جانے والی طالبات نے احتجاجی دھرنا دے کر روڈ کو بلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ورکرز ویلفیئر سکول میں نہم اور دہم کلاس میں پڑھنے والی درجنوں طالبات کو سکول سے نکال دیاگیا،بغیر کسی سزا کے اچانک سکول سے نکالی جانے والی ورکرز ویلفیئر سکول کی طالبات کچہریچوک پر جمع ہوگئیں اور احتجاجی دھرنا دیکر روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا۔طالبات کا موقف تھا کہ انتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے سکول سے نکال دیا ہے،وہ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور کسی نئے سکول میں داخلہ ملنا مشکل ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ سکول سے خارج کرنے کے باعث انکا تعلیمی سال ضائع ہوجائیگااس موقع پر طالبات نے سکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔دوسری جانب سکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ نکالی جانے والی طالبات کے والدین یا تو صنعتی اداروں کو خود چھوڑ چکے ہیں یا انھیں نکال دیاگیاتھا اور اس لیے وہ اب ورکرز ویلفیئر سکول میں زیر تعلیم نہیں رہ سکتیں،سکول انتظامیہ کے مطابق اعلیٰ حکام کے احکامات پر طالبات کو سکول سے خارج گیا ہے۔بعدازاں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف اورایس ایچ او سٹی فاروق آفاق نے احتجاج کرنے والی طالبات سے مذاکرات کیے اور مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی، جس پر طالبات نے احتجاج ختم کر دیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

4 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

4 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

4 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

11 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago