News

ووٹ کا اندراج ہر شہری کی ذمہ واری ہونے کے ساتھ عوام کی طاقت بھی ہے،زوار طیب بخاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمظفرگڑھ سید زوار طیب بخاری نے کہاہے کہ ووٹ کا اندراج ہر شہری کی ذمہ واری ہونے کے ساتھ عوام کی طاقت بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید زوار طیب بخاری نے ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں قصر بہبودآبادی دارالامان مظفرگڑھ میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں خواتین سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد حاضر تھی۔

سید طیب زاوار بخاری نے کہا کہ خواتین کے شناختی کارڈ اور ووٹ کا اندراج موجودہ دور میں لازم و ملزوم ہیں، وہ طلبا جو 18 سال کے ہوں سب سے پہلے اپنا شناختی کارڈ بنوائیں اس کے بعد اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے کہا کہ جہاں ووٹ کا اندراج آپ کی قومی ذمہ داری ہے وہی ووٹ آپ کی طاقت ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میں ”ون ونڈو سنٹر”قائم کر دیا ہے،جہاں عوام حتمی انتخابی فہرستوں میں اپنا ووٹ چیک بھی کر سکتے ہیں اور کسی بھی غلطی کی صورت میں یا اندراج نہ ہونے کی صورت میں سنٹر پر موجود فارم 21 پُر کر کے جمع کروا سکتے ہیں۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

7 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago