مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 02 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ون ویلنگ، ریس اور دیگر خطرناک ڈرائیونگ جس میں انسانی جان جانے کا خطرہ رہتا ہے کی روک تھا م کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک کمیٹی کے کنوئینرہونگے جبکہ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے نمائندہ محمد آصف عارف،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، ریسکیو 1122کے سٹیشن کوارڈینیٹر محمد عمران اور ڈی ایس پی ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ممبران میں شامل ہیں۔