مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2022ء) صوبائی وزیر ریونیو نواب زادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی صوبہ کو کرپشن سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو کے ادارہ لینڈ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے اور عوام کو اراضی فرد،انتقالات اور دیگر کوحل کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔
ماضی کے پٹواری کلچر جو کہ معاشرے کے لئے ایک ناسور تھا کا خاتمہ جس انداز میں کیا گیا وہ تایخ کا ایک باب ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے عظیم لیڈر عمران خان کے ویژ ن کواپناتے ہوئے تمام سرکاری محکموں سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ اور سفارش کلچر کے خاتمہ کا عمل جاری ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ مال میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سخت اقدامات کا عمل جاری ہے۔