مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 دسمبر2017ء)خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام قوانین اور پالیسیوں پر عمل کیا جارہا ہے اور وراثت کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنایا جارہاہے، یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے وومن کرائسز سنٹر میں خواتین کے حقوق سے متعلق منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سابق ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملک خیر محمد بدھ نے سیمینار میں بتایاکہ حکومت پنجاب نے خواتین کی بہبود کیلئے ایک علیحدہ محکمہ بنا کر او ر صوبائی محتسب مقرر کر کے خواتین کو آئین میں دئیے گئے تحفظ کو عمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں تین خواتین قومی اسمبلی کی ممبر رہی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں خواتین سے امتیازی سلوک نہیں ہورہا، کرائسز سنٹر کی سربراہ مسز حنا جاوید گوندل نے بتایا کہ دفاتر میں خواتین کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹی بن چکی ہے ، سیمینار سے چوہدری اظہر یوسف، نعیم احمد خان، محمد اکرم چانڈیہ ، عمر دراز فاروقی، رانا محمد افضل ، ناظم بلوچ اور افضل چوہان نے بھی خطاب کیا۔