News

وائلڈ لائف کی مظفرگڑھ میں کارروائی، غیر قانونی شکار کرنیوالا شخص گرفتار، قیمتی پرندے بر آمد

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اکتوبر2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف مظفرگڑھ محمد حسین نےٹیم کے ہمراہ غیرقانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شکاری محمد ندیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قیمتی پرندے بر آمد کر لئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ٹیم کی طرف بر آمد کئے جانیوالے پرندوں میں ہزاروں روپے مالیت دو قیمتی مور، 14 نایاب نسل کےتیتر اور تیتر کے بچے شامل ہیں ، شکاری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے دیگر شکاری شکار گاہیں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں،پکڑے جانے والے شکاری محمد ندیم کے خلاف پولیس نےمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد حسین کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف کے تحفظ کےلئے غیرقانونی شکار کے خلاف مستقل بنیادوں پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago