News

پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کا چوری شدہ مال برآمد کر کے مالکان کے حوالے کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی و چوری شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ نے37 موٹر سائیکلیں مالیتی 27 لاکھ96ہزار7 سوروپے، ٹریکٹر مالیتی14 لاکھ،2 عددکار مالیتی48 لاکھ، دیگر سامان مالیتی 34 لاکھ 37 ہزار5 سو روپے، نقد رقم 38 لاکھ 45 سو روپے اور کارروائی بر خلاف گینگز میں 9 خطر ناک گینگز کے33 خطرناک ملزمان گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے 24 لاکھ 61 ہزار 1 سو روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے۔

ڈی پی او نے اپنے دفتر میں ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پیز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سرقہ،چوری و ڈکیتی کے 96 مقدمات میں چھینا گیا قیمتی سامان ملزمان سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

ضلع بھر میں پولیس کی خصوصی کارروائیوں میں ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کر کےڈی پی او نے سامان اصل مالکان کے حوالے کیا۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس نے ضلع بھر میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران مختلف گینگز کے کئی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کے مختلف تھانوں سے پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں،چوری اور ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان مختلف گینگز سے برآمد کیا گیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی نشاندہی اور گرفتاریوں کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago