مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نوابزادہ محمد احمد خان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف منتخب ہوگئے۔انہیں کور کمیٹی کا ممبر بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر، راہنما تحریک انصاف نوابزادہ وقاص ہمایوں خان اور نوابزادہ بلال احمد خان سمیت پارٹی ورکرز نے انہیں مبارک باد دی ہے۔