مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2019ء)معروف اسلامی سکالر فقیر محمد اعجاز الحسین نے ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ میں وکلائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام اسلام کے نفاذ سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہیجس نظام انصاف کی بنیاد اسلام نے رکھی اس پر حقیقی طور پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہی.وکلائ اور ججز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مظلوم کو فوری انصاف دلوائیں اور اپنا کردار ادا کریں.اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہی. اللہ سے بڑھ کر کسی مظلوم کا کوئی وکیل اور اس سے بڑا منصف نہیں.ہمیں ہر وقت اللہ کا ذکر کرنا چاہیئی.