مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جون2018ء) نامعلوم شخص سے عید کے کپڑے گفٹ لینے پر والد کی ڈنٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ بیٹی نے باپ پرکلہاڑیاں چلادیں،شدید زخمی حالت میں والد ہسپتال داخل،پولیس نے والد کی مدعیت میں بیٹی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع ذوالفقار کے رہائشی ریٹائرڈ ملازم نور پیا جان پٹھان کی جواں سالہ بیٹی رفعت بی بی کو میانوالی سے کسی نامعلوم نے عید پر کپڑے گفٹ بھیجے والد کو پتہ چلنے پر اس نے بیٹی کو برا بھلا کہا اور اسکی ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر بیٹی رفعت کو رنج تھا۔گزشتہ روز10بجے دن نور پیا جان گھرمیں سویا ہوا تھاکہ بیٹی رفعت بی بی کلہاڑی لیکر آگئی اور باپ کو کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کردیا،تشویش ناک حالت کے باعث والد کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،پولیس سنانواں نے نور پیا جان پٹھان کی مدعیت میں بیٹی رفعت بی بی کے خلاف مقدمہ نمبر267/18زیر دفعہ324اقدام قتل درج کرکے بیٹی کی تلاش شروع کردی ہے۔