مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ی۔ 30 اگست2019ء) میپکو ملتان کی اضافی اور بھاری بھر کم بلنگ کے خلاف صارفین نے عدالتوں کا رخ کر لیا، میپکو کے خلاف مقدمات کی تعداد میں رواں ماہ اضافہ ہو گیا. تفصیل کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میپکو کے چیف ایگزیکٹو سمیت اعلی افسران کی مناپلی کے باعث صارفین سے اوور چارجنگ, اضافی بلنگ اور میپکو کی طرف سے صارفین سے ایڈجسٹمنٹ اور دیگر مدات میں لوٹ مار میں اضافہ اور ان کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا افسران اور ملازمین کے ناروا رویے کے بعد صارفین کی ایک بڑی تعداد نے عدالتوں سے ریلیف لینے کے لئے رجوع کر لیا ہی.
جس کی وجہ سے میپکو ملتان کے خلاف سول مقدمات کی بھرمار ہو گئی ہی.
جبکہ میپکو ملتان کی صارفین کے لئے لگائی جانے والی کھلی کچہریاں بھی ڈرامہ ثابت ہونے لگی ہیں کہ جہاں صارفین نے جانا چھوڑ دیا ہے کیونکہ صارفین کے مطابق ان کو افسران ریلیف ہی نہیں دیتی. اور احکامات کے باوجود واپڈا کے دفاتر میں انہیں ذلیل اور پریشان کیا جاتا ہی. جس کی وجہ سے وہ اب سول عدالتوں سے ریلیف لے رہے ہیں. صارفین نے بتایا کہ میپکو افسران اتنے خودسر ہو چکے ہیں کہ الیکٹرک انسپکٹر کے احکامات اور عدالتی احکامات پر بھی عمل درامد نہیں کرتی. میپکو افسران اور ملازمین نے پولیس کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا ہی. اور پولیس گردی کے بعد اب واپڈا گردی اور میپکو گردی عروج پر ہے،