میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی ریلی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اپریل2019ء) میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف مظفرگڑھ کچہری چوک پر احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا،جماعت اسلامی مظفرگڑھ کے زیر اہتمام شیروانی چوک سے نکالی جانے والی ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے ملازمین نے شرکت کی،احتجاجی ریلی کچہری چوک پر پہنچی. جہاں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، مظاہرین نے میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں.اس موقع پر مظاہرین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی�