News

میونسپل سروسز کو بہتر سے بہتر بنایا جائے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلعی ہیڈ کوارٹر کوٹ ادو شہرکا اچانک دورہ کیا اور شہرمیں کام کرتے بلدیہ ملازمین کی حاضری چیک کی اور شہر بھر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سینٹری انسپکٹر سمیت ایم او آئی سب انجنیئراور میونسپل کمیٹی عملے کو ہدایت کی کہ میونسپل سروسز کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اوراس سلسلے میں عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، شہر کو خوبصورت بنایا جائے، داخلی اور خارجی راستوں کی تزین و آرائش کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے سبزیوں اور فروٹس کے معیار کو چیک کرتے ہوئے اپنے سامنے بولی بھی لگوائی ۔انہوں نے سبزی منڈی میں آویزاں سرکاری ریٹ لسٹ کو اپڈیٹ کرنے اور ہول سیل کے مطابق ریٹ لسٹ جاری کرنے کی کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹے کے سیل پوائنٹس کو بھی چیک کیا اور نظم و ضبط اور شفافیت سے ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ حق دار تک اسکا حق پہنچ سکے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago