مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 ستمبر2019ء) میونسپل ایمپلائز یونین بلدیہ مظفرگڑھ کے رفیع اللہ بلا مقابلہ صدر اور وسیم نواز بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق ملک یوسف کھاڑک ڈویڑنل آرگنائزر آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت میونسپل ایمپلائز یونین بلدیہ مظفرگڑھ کا اجلاس میونسپل کمیٹی ہال میں ہوا جس میں متفقہ طور پر یونین کے عہدیداران کا چناؤ کیا گیا جس کے تحت سہیل رضا چوہدری چیئرمین،ملک رفیع اللہ صدر سینئر نائب صدر اول ملک نادر چھجڑہ،توقیر شیخ سینئر نائب صدر دوئم،رانا یونس جونئیر نائب صدر اول،محمد ثقلین جونئیر نائب صدر دوئم،وسیم نواز جنرل سیکریٹری، طارق حسین ڈپٹی جنرل سیکریٹری،گلزار عباسی فنانس سیکرٹری،اسد اللہ انفارمیشن سیکرٹری،افضل شیروانی آفیس سیکریٹری عبداللہ خان بلوچ چیئرمین مجلس عاملہ اور مشتاق احمد چیئرمین ایکشن کمیٹی منتخب ہوگئے اس موقع پر ملک یوسف کھاڑک نے میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ تمام منتخب عہدیداران اپنی ذات سے بالاتر ہو کر میونسپل ملازمین کی پھر پور خدمت کریں۔