مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ، 19جون2022) مہنگائی ہے ولیمہ میں مہمانوں کو دال کھلاؤں گا، جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔
نازیہ نے بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور سے بائیو کیمسٹری میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ دعوتِ ولیمہ ستمبر یا اکتوبر میں کروں گا، مہنگائی ہے مہمانوں کو دال کھلاؤں گا۔خیال رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔جمشید دستی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دیا۔بعدازاں انہوں نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…