News

مظفر گڑھ،افسران اور ملازمین بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے ،شکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اورقوانین پر سختی سے عمل کریں، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 جون2022ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرفرحان شبیرملک نے کہا ھے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ کے تمام افسران اورملازمین ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے،بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کرنے ،شکایات کے ازالہ کیلئے سیفٹی ہدایات اورقوانین پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائے اورپی ٹی ڈبلیوکے بغیرہرگزکام نہ کیاجائے اوراپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے میپکوصارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔بجلی کی تاروں /کھمبوں اورٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے،چھونے،گاڑی کھڑی کرنے،سامان رکھنے اوران پرکپڑے پھیلانے سے گریزکریں، اپنے جانوروں کوبجلی کے کھمبوں اورتاروں کے ساتھ نہ باندھیں،ہاتھ،کپڑے اورجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے سوئچ،تاراورآلات وغیرہ کونہ چھوئیں۔

کپڑے سکھانے کے لئے دھاتی تار کی بجائے رسی کااستعمال کریں اور اسے بجلی کے کھمبے یاپانی کے پائپ کے ساتھ نہ باندھیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں اورٹرانسفارمرزکے نیچے غیرقانونی تعمیرات،سٹالزاورریڑھیاں نہ لگائیں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجلی تنصیبات سے دوررہیں اور فوری طور پر اس کی اطلاع متعلقہ سب ڈویژن،ڈویژن یاسرکل کے کسٹمرسروس سنٹر/کمپلینٹ سنٹرپردیں۔ \378
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago