مکان کی چھت گرنے سے خاتون بچے سمیت جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مارچ2020ء) سنانواں کی بستی دابڑی نزد بھکو والا میں مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے ماں کمسن بچے سمیت جاں بحق ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے سنانواں کی بستی داہڑی میں بارش کی وجہ سے کانوں اور مٹی سے بنی چھت گر گئی جس کی وجہ سے 6 سالہ طاھر ولد غلام فرید موقع پر جاں بحق ھو گیا جبکہ اس کی 45 سالہ والدہ عائشہ زوجہ غلام فرید شدید زخمی ھوگئی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے عائشہ مائی کو رورل ھیلتھ سنٹر سنانواں منتقل کیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔