موٹر سائیکل کا ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم، نوجوان جاں بحق

مظفر گڑھ۔8 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 فروری2018ء) موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق آدھی والا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار 20 سالہ عتیق کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو 1122حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی مگر عتیق شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پہلے ہی چل بسا۔