موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم سے لڑکی جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 مارچ2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں شاہجمال روڈ پر بستی لاڑ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم۔موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی جبکہ ایک لڑکی موقع پر جاں بحق ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا ۔ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کردیا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی نوجوان خاتون زہرہ کی نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔