موٹرسائیکل ویگن تصادم،2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 16 مارچ2022ء) موٹرسائیکل ویگن تصادم،2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی،ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر میں گھڑی والی پل کے قریب تیزرفتاری کی وجہ سے ایک ویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5  افراد،17 سالہ سلیم ولد طالب،45 سالہ مینا زوجہ طالب، 30 سالہ صائمہ زوجہ منیر، 2 سالہ عبدالہادی ولد منیر اور 3 سالہ عبدالجواد ولد منیر زخمی ہو گئے ہیں،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً کوٹ ادو اسٹیشن سے  ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروادیا۔

اورپولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔  ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ اددو منتقل کر دیا ہے۔