منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری، بھنگ کی بڑی مقدار برآمد

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق جتوئی پولیس نے منشیات کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھنگ کی ایک بڑی مقدار پکڑ ل۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عمران حمید، اے ایس آئی مقبول احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ کوٹلہ رحم علی شاہ کے بد نام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد طارق سے 18 کلو بھنگ برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی میں میں مخبر کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالمجید سے 15کلو بھنگ برآمد کر کے گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔