مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اگست2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد اقبال بزدار نے کہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عملی اقدامات کرنا ہونگے مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع حاصل کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے جائیں، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا مقصد غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، دکاندار معاشرے کے غریب لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے اشیاء خوردونوش پرکم سے کم منافع رکھیں تاکہ غریب لوگ اس سے زیادہ مستفید ہوسکیں، انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے ہدایت کی کہ پھل اور سبزیوں کے نرج نامہ صبح 9بجے تک تمام دکاندوں تک پہنچایا جائے اور اس کی قیمت زائد وصول نہ کی جائے آئندہ اس شکایت پر سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق صارفین کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، اجلاس میں ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی اور کریانہ ایسوسی ایشن کی مشاورت سے مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم کریں گے ، اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر،گلزار عباس نقوی، سید امیر حسن سمیت مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔
Next Post