معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اے ڈی سی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی  ۔19 جون 2021ء ) :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق نے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا  اہم حصہ ہیں، ان کی نگہداشت، ان کی صحت کی خیال رکھنا اور ان فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمے اور این جی اوز باہم رابطے اور معاونت سے معذور افراد کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
معذور افراد اور ان کے لواحقین سے رابطہ کیا جائے اور ان کو آگاہی دی جائے کہ سرکاری محکمے اور این جی اوز معذور افراد کے فلاح و بہبود کیلئے کیا کیا کام کررہے ہیں تاکہ کوئی خاندان معذور افراد کو بوجھ نہ سمجھے او راس کی تعلیم و تربیت اور بحالی کیلئے ان سے مستفید ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افرادکو کورونا کی وباسے محفوظ بنانے کیلئے انکی ویکسی نیشن کو بھی یقینی بنایا جائے اور ا س کیلئے متعلقہ ادارے او راین جی اوز اپنا مثبت کردار ادا کریں۔