Categories: NewsUrdu News

مظفر گڑھ: گیس پائپ کی ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے 7 مزدور جاں بحق

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔14جون۔2014ء) مظفر گڑھ کی ترکش کالونی میں گیس پائپ کی ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے سات مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ترک عوام کی امداد سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بنائی گئی ترکش کالونی میں گیس پائپ لائن بچھائی جا رہی تھی۔ ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے سات مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔لاشوں کی شناخت عدنان، جاوید ، علی ، لیاقت ، یاسین ، شہزاد اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی 21 جون کو آمد کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا تھا۔ مزدورں نے کام کے دوران سیفٹی آلات بھی نہیں پہنانے ہوئے تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago