Categories: NewsUrdu News

مظفرگڑھ ،درندہ صفت شخص نے 10 اور 3 سال کی دو کمسن بچیوں کو اغوا کیا ، بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا ،پولیس نے کارروائی کرکے 3 سال کی بچی کو بازیاب اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔8جون۔2014ء) مظفرگڑھ میں درندہ صفت شخص نے 10 اور 3 سال کی دو کمسن بچیوں کو اغوا کیا ،10 سال کی بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا ۔ پولیس نے کارروائی کرکے 3 سال کی بچی کو بازیاب اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ مرادآباد کے علاقے میں ہفتے کی صبح پیش آیا۔دو معصوم بچیاں اپنے گھر میں کھیل رہی تھیں ان کا والد مزدوری پر گیا ہوا تھااور گھر میں کوئی بڑا موجود نہ تھااس دوران بچیوں کے بھائی کا سالا احسن اچانک گھر میں داخل ہوا۔وہ دونوں معصوم بچیوں کو بہلا پھسلا کر ایک نزدیکی گھر میں لے گیا۔ ملزم نے دس سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پھر رسی سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔ کمسن بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔واقعہ کے بعد ملزم 3 سال کی بچی کو اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگیا۔اہل علاقہ اور گھر والوں نے بچیوں کی تلاش شروع کی تو 10 سال کی بچی کی لاش قریبی گھر سے برآمد ہوئی۔پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے تو ملزم کو گرفتار اور بچی کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ مرادآباد محمد فاروق کا کہنا ہے کہ صورتحال کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago