مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔12 نومبر۔2015ء) مظفر گڑھ میں ایک اور طالبہ اجتماعی زیادتی کاشکار ہوگئی، انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے کی دھمکی دیدی ہے.14سالہ لڑکی کے مطابق اسے با اثر افراد نے تلیری بائی پاس کے قریب سے اغوا کرکے ملتان لے آئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان میں سابق صوبائی وزیر کے بھائی نوید آرائیں اور باقی ساتھی شامل ہیں۔لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس تھانہ مظفر گڑھ نے مقدمہ تو درج کیا مگر ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار نہیں کیا جارہا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اگر انصاف نہیں ملا تو خود کو آگ لگا لوں گی۔واضح رہے کہ ماضی میں پولیس کے روئے سے تنگ 2 خواتین خود کو آگ لگا چکی ہیں