مظفر گڑھ: کرسمس پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگرد گرفتار

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2017ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشت گردوں کو مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کر لیے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جب کہ وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ کے رہائشی ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد نوید، شاہد نفیس اور محمد ارشد شامل ہیں۔ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔